لاہور، دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار
لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں ڈکیتی کے دوران ملزم سجاد اور قاسم نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے متاثرہ میاں بیوی کو جان سے مارنے دکی دھمکیاں بھی دی تھیں۔پولیس نے جیو فینسنگ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروالیا گیا ہے، فرانزک رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔