وزیراعظم آزاد کشمیر کا آزادانہ،منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے عزم کا اعادہ
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کے عوام کیلئے آزادانہ' منصفانہ اور شفاف انتخابات منعقد کرانے کے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کرسکیں۔
جمعرات کے روز میرپور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کریں اور انتخابات کے نام پر عوام کو تقسیم کرنے سے گریز کریں۔
انہوں نے آزاد کشمیر کی تمام سیاسی پارٹیوں پر زور دیا کہ وہ دانشمندی کا مظاہرہ کریں اور انتخابات میں امن کے ماحول کو قائم کریں۔