افغانستان میں موجود دنیا کے سب سے بڑے سونے کے ذخائر کی تلاش شروع
افغانستان میں موجود اہم اور دنیا کے سب سے بڑے سونے کے ذخائر بیکٹرین ٹریژر کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ افغانستان میں ثقافتی کمیشن کے نائب سرابرہ احمد اللہ واثق کا کہنا ہے کہ اگر اس ذخیرے کو افغانستان سے باہر منتقل کیا گیا ہے تو یہ ملک کے خلاف غداری ہے اورہماری حکومت اس کے لیے سخت اقدامات کرنے جارہی ہے ۔ دنیا میں سونے کے بڑے ذخیرے میں شامل بیکٹرین 40 برس قبل شرغان سے برآمد ہوا تھا ۔ سابقہ حکومت نے سونے کے اس بڑے ذخیرکو فروری میں صدارتی محل منتقل کردیا تھا ۔