نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کردیا
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک نیوزی لینڈ سیریزختم کردی ہے،میچ کے حوالے سے سکیورٹی تھریٹ جاری ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی حکام اور پی سی بی نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو قائل کرنے کی کوشش کی تاہم تمام کوششیں ناکام رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام کے درمیان رابطہ ہوا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے درمیان بھی رابطے کی اطلاعات ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈےاور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول تھی