دنیا نے ہمیں اب بھی تسلیم نہ کیا تو نتیجہ خطرناک ہو گا: ذبیح اللہ مجاہد
افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ اگر امارت اسلامی افغانستان کو تسلیم نہ کیا گیا تو نقصان ہمیں بھی ہوگا اور دنیا کو بھی ہو گا۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ دنیا امارت اسلامی افغانستان کو تسلیم کرے یہ افغانوں کا حق ہے، دنیا نے ہم کو اب بھی تسلیم نہ کیا تو اس کا نتیجہ خطرناک اور اچھا نہیں ہو گا۔ ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ اسلامی امارت کو تسلیم نہ کیا گیا تو اس کا نقصان افغانستان کو بھی ہوگا اور دنیا کو بھی۔