برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سےنکال دیا
لندن : برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے ۔ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے پاکستان سمیت 8 ممالک کو ریڈ لیسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کو کورونا کے باعث 5 ماہ قبل ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق برطانیہ نے پاکستان ترکی اور مالدیپ سمیت آٹھ ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالا ہے ۔اطلاق 22 ستمبر سے صبح چار بجے سے ہو گا۔جن افراد کو ویکسین کی ڈبل دوز لگ چکی ہے انھیں پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔