وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کا ایم این اے سردار محمد خان لغاری سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی گلبرگ آمد, وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کا ایم این اے سردار محمد خان لغاری سے ان کے والد سابق ضلع ناظم ڈیرہ غازی خان سردارمقصود لغاری کے انتقال پر اظہار افسوس،وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کا سردار محمد خان لغاری اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و آظہار تعزیت کیا۔وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے سردار مقصود لغاری مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کی سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سردار مقصود لغاری مرحوم سے عزت و احترام کا رشتہ تھا۔ سردار مقصود لغاری کے انتقال سے دیرینہ اور مخلص ساتھی سے محروم ہو گیا ہوں۔ ڈیرہ غازی خان کی تعمیر و ترقی میں سردار مقصود لغاری کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب محمد خان بھٹی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی جی ایم سکندر اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اسد اللہ خان بھی اس موقع پر موجود تھے