گینگ آف تھری زرداری، نواز، فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے، شیخ رشید
راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گینگ آف تھری زرداری، نواز، فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے۔ سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے۔ انہوں ںے کہا کہ 6 ماہ میں معیشت نہیں سدھری، برآمدات نہیں بڑھیں اور ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، ڈالر نہیں رکا۔ مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔