ایشیا کپ کا فائنل آج، بھارت اور لنکا ٹرافی پر قبضہ جمانے کیلئے تیار
ایشیا کپ کا فائنل کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں شیڈول ہے، جہاں دفاعی چیمپئن سری لنکا اور بھارت ٹرافی کیلئے ایک دوسرے کے حوصلے آزمائیں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔ سری لنکا کے مہیش تھکشانہ اور بھارت کے اکشر پٹیل انجری کے باعث فائنل میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم 5 مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے جبکہ آئی لینڈرز نے ایونٹ کے فائنل میں 11 ویں مرتبہ جگہ بنائی ہے۔ دوسری جانب بھارت کی ٹیم یہ اعزاز سب سے زیادہ 6 بار اپنے نام کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹیم اپنا پچھلا میچ بنگلادیش سے ہار چکی ہے جبکہ سری لنکا نے اپنے گزشتہ میچ میں زبردست مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی تھی۔