محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی، لاہور میں بارش

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مطوب رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونخواہ،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ دیر، سوات، چترال، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالکوٹ اور سوات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ناروال ،سیالکوٹ ، لاہور اور گردونواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، خضدار اور گردونواح میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم میٹھی ،تھرپارکر ،عمرکوٹ اور سانگھڑ میں ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی خیر پور اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔