مظفر آبادمیں تیزرفتارکاربےقابوہوکر ریا میں گرگئی
مظفر آباد میں تیزرفتار گاڑی بے قابو ہوکر دریائے نیلم میں جاگری۔ حادثے میں گاڑی میں سوار سرکاری ملازم اور اس کے خاندان کے سات افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ڈوبنے والے ساتوں افراد کی لاشیں کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد گاڑی سے نکال لیں۔ ساتوں افراد کی لاشیں ان کے آبائی علاقے روانہ کردی گئی ہیں۔ حادثے کا شکار ہونیوالی گاڑی میں سوار سرکاری ملازم خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ اپنی والدہ کی برسی میں شرکت کیلئے آبائی علاقے جارہا تھا۔ پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول نہ رکھ سکا اور گاڑی دریا میں گرگئی۔ ایک ہی خاندان کے سات افراد کے جاں بحق ہونے پر علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔