چیف سلیکٹر کی اہم ذمہ داری دینےپرPCBکاشکرگزار ہوں: انضمام الحق
لاہور میں چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انضمام الحق کاکہنا تھا کہ چیف سلیکٹر کی اہم ذمہ داری دینے پر بورڈ کا شکر گزار ہوں ،،کوشش کروں گا کہ اپنی ذمہ داری کیساتھ انصاف کرسکوں ،،ان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے سلیکشن پینل کیلیے میرے دیے گئے نام بورڈ نے قبول کرلیے ہیں ،میری ٹیم میں توصیف احمد،وجاہت واسطی،وسیم حیدرسلیکٹرز ہونگےانضمام الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم کو راتوں رات بہتر نہیں بناسکتے ،تھوڑا صبر کرنا پڑے گا،دورہ انگلینڈ کیلئے مضبوط ٹیم بنانے کی کوشش کریں گے ،،انہوں نے کہا کہ کرکٹ بہترکرنےکیلیے سلیکٹراور کوچ کوایک پیج پرآناہوگا،بطور سلیکٹر دونوں کی رائے سنوں گا اور اسے اہمیت دوں گا،چیف سلیکٹر نے کہا کہ شاہد آفریدی نے بیس سال پاکستان کی خدمت کی ،وہ آج بھی سٹار تھے اور کل بھی ہیں اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ محمد اکرم کی جگہ مشتاق احمد کو این سی اے کا ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ کیلئے مختلف کرکٹرز سے رابطے کیے ہیں ،ضروری نہیں کوچ ملکی یا غیر ملکی ہو
شہریار خان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا ایبٹ آباد میں بوٹ کیمپ لگے گا جو تین ہفتے تک جاری رہے گا جبکہ بائیو مکینیکل لیب کا بھی آغاز کردیا گیا ہے