نوازشریف کی ہدایت پرPMLNکااعلی سطح کا مشاوراتی اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا۔
وزیر اعظم نوازشریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کا اعلی سطح کا مشاوراتی اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں تحقیقاتی کمشن اس کے دائرہ کار اور دیگر متعلقہ معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کمیشن کی تشکیل اس سے متعلق دوسرے پہلوں پر سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی قائدین سے رابطہ کر کے انہیں اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر تیز رفتاری کے ساتھ عمل کیا جائے اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والوں کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے۔ ملک میں امن وامان ،توانائی کے بحران کے خاتمے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے اور انفراسٹکچر کے منصوبوں کوپایا تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ،وزیر اطلاعات پرویز رشید ،خواجہ سعد رفیق ،خواجہ آصف ،خرم دستگیر ،احسن اقبال ،وزیر قانون زید حامد ،مشاہد اللہ ،انوشہ رحمان اور عرفان صدیقی نے شرکت کی۔