جعلی حلف ناموں کےمعاملےPTI بھاگ رہی ہے،چوری نہیں کی توتلاشی دو،عمران خان بھاگیں مت: دانیال عزیز
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ جعلی حلف ناموں کے معاملے پر تحریک انصاف بھاگ رہی ہے، اگر آپ نے چوری نہیں کی تو تلاشی دینے میں کیا حرج ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان ایم این اے کے امیدوار تھے، اب بھاگیں نہیں بلکہ مرد بن کر عدالت کو جواب دیں، عمران خان کو خواجہ آصف کے الفاظ ہر رات یاد کرنے چاہئیں، دانیال عزیز نے کہا کہ معلوم نہیں خودمختار ادارے انوکھے لاڈلے کے سامنے کیوں چپ ہیں،ساٹ:دانیال عزیزوزارت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر دانیال عزیز غصے میں آگئے، اور کہا کہ انہیں کوئی وزارت نہیں لینی، نہ ہی انہوں نے اس کے لئے کوئی درخواست دی ہے، ان کے آرگومنٹس پر توجہ دینے کے بجائے وزارت کے الزام لگائے جا رہے ہیں،ساٹ:دانیال عزیزدانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت کو الیکشن کمیشن کے سامنے جواب دینا چاہئیے لیکن وہ گھبرا رہے ہیں