قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی ایکنک کااجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہوا
قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی ایکنک کااجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں چارکھرب چوہترارب روپے روپے کی لاگت سے دیامیربھاشا ڈیم منصوبہ کی منظوری دی گئی۔منصوبے کی تکمیل سے ڈیم کی 6.4 ملین ایکڑفٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی جس سے پینتالیس سومیگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔منصوبے کی تکمیل کے بعد قومی آبی ذخیرہ کی گنجائش اڑتیس سے بڑھ کرپینتالیس روزہوجائے گی۔کمیٹی نے اٹھارہ ارب پینتیس کروڑروپے کی لاگت سے لودھراں، ملتان، خانیوال اور شاہدرہ باغ ریلوے سگنلزکی تبدیلی کی بھی منظوری دی۔ایکنک نےگوادر۔لسبیلہ روزگارمعاونت منصوبہ پرنظرثانی کی بھی منظوری دی۔منصوبے کا مقصد بلوچستان کے دواضلاع گوادراورلسبیلہ میں غربت میں کمی لانا ہے۔