وفاقی کابینہ نے پانچ ہزارپانچ سوارب روپے سے زائد بجٹ کا حجم منظورکرلیا
وفاقی کابینہ نے حکمت عملی کے تحت 5500 ارب روپے سے زائد کا بجٹ حجم منظورکرلیا۔بجٹ حکمت عملی کے مطابق ٹیکس آمدن کا ہدف 4500 ارب روپے سے زائد ہوگا،نان ٹیکس آمدن کا ہدف 1050 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویزدی گئی ہے،آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 251 ارب روپے کی کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آئندہ مالی سال وفاق کا ترقیاتی بجٹ750 ارب روپے رکھا گیا ہے،اخراجات میں کنٹرول سے مالیاتی خسارہ میں ایک فی صد کمی ہوگی،دفاعی بجٹ 8 سے 9 فی صد اضافے کے ساتھ 1010 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے،بجٹ حکمت عملی کے مطابق قومی محاصل سے صوبوں کو2565 ارب روپے دیئے جانے کا امکان ہے،آئی ٹی پیزکے لیے 90 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویزہے،سود اورقرضوں پر1550ارب روپے خرچ کیے جانے کا امکان ہے،سبسڈیز میں سو روپے سے زائد کا اضافہ منظورکیا گیا ہے،سبسڈیزکے لیے 230ارب روپے مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے،آئندہ بجٹ میں خسارہ 1870 ارب روپے تک محدود رکھنے کا ہدف دیا گیا ہے