کراچی میں سندھ رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران لیاری گینگ وار کے کارندوں سمیت چار ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے جیکسن اور ڈاکس کے علاقوں میں کارروائیاں کیں،،اور منشیات فروشی میں ملوث لیاری گینگ وار ملا ساجد گروپ کے کارندے عبدالشکور اور راشد عرف کانا کو گرفتار کرلیا،، ایک اور کارروائی میں سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان عبدالعزیز اور اصغر علی بھی پکڑے گئے،،ملزموں سے اسلحہ ،،اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی،،رینجرز نے تمام ملزموں کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا،،