لندن: دولت مشترکہ کانفرنس آج شروع ہوگی
ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے سینیئر حکام نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا استقبال کیا ، وزیراعظم دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے جو آج لندن میں شروع ہو گی ۔ اجلاس سے دولت مشترکہ سربراہان کو باہمی تعاون کا موقع کرےگا۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے،اجلاس میں شرکت سے پاکستان میں دستیاب مواقع اجاگرکرنےمیں مدددےگی ۔ پاکستان کو بطور ابھرتی منڈی سامنے لانےمیں بھی معاون ہوگی،،شاہد خاقان عباسی برطانوی ملکہ الزبتھ ، پرنس آف ویلز اور برطانوی وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔پاکستان دولت مشترکہ کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔دولت مشترکہ کے موجودہ ارکان کی تعداد 53 ہے۔