حساس اداروں نے محمود آباد میں مختلف جرائم کی وارداتوں میں ملوث ریلوے پولیس کے برطرف اہلکار کو گرفتار کر لیا،
اورنگی ٹاؤن کے علاقے ہزارہ کالونی بدر چوک کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے ساٹھ سالہ شخص جاں بحق ہو گیا، جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لئے عباسی شہید منتقل کردی اور واقع کی تحقیقات شروع کر دی، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ساٹھ سالہ اکبر خان کے نام سے کی گئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے محمود آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم خان عرف خانو کو گرفتار کر لیا، ملزم ریلوے پولیس کا برطرف اہلکار ہے، دوسری جانب ت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان نقیب محمود غوری عرف نجف اور سید فرقان حسین عرف زر کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد ہوا،پولیس نے سعود آباد، کلری اور نیو کراچی سے مختلف جرائم میں ملوث سات ملزموں کو حراست میں لے لیا