خطے میں شر پسندی جہاں بھی ہو گی اسے مل کر ختم کرنا ہوگا : سعودی وزیر خارجہ

Apr 18, 2018 | 09:46

سعودی عرب نے اقوام متحدہ اور امریکہ کو دہشت گردی کے خلاف قائم کی جانے والی اسلامی اتحادی فوج کو شام میں بھیجنے کی پیشکش کردی،، سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب یمن میں جنگ نہیں چاہتا مگر حوثی باغیوں کی جنگجوؤانہ سرگرمیوں نے یمنی عوام پر جنگ مسلط کی،، خطے میں شر پسندی جہاں بھی ہوگی اسے مل کر ختم کرنا ہوگا ،،
الجبیر نے الزام عائد کیا کہ حوثی باغیوں کے سخت گیر رویے کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے اور اس کی شہ پر حوثی باغی یمن بحران کے خاتمے کی راہ میں نہ صرف رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے بلکہ ایرانی ساختہ میزائلوں سے سعودی سر زمین پر حملے بھی کررہا ہے۔

مزیدخبریں