امریکہ کی سابق خاتون اول اور دنیا میں خواندگی کی مہم چلانے والی اہم شخصیت باربرا بش 92 سال کی عمرمیں انتقال کر گئیں
امریکہ کی سابق خاتون اول اور دنیا میں خواندگی کی مہم چلانے والی اہم شخصیت باربرا بش بانوے سال کی عمرمیں انتقال کر گئیں،،ان کا تعلق دو امریکی صدور سے رہا۔ وہ جارج ایچ ڈبلیو بش کی اہلیہ اور جارج ڈبلیو بش کی والدہ تھیں،، باربرا بش سنہ 1989 سے سنہ 1993 تک امریکی خاتون اول رہیں،، ان کی صحت ایک عرصے سے خراب تھی اور انھوں نے حال میں علاج کرانے سے انکار کر دیا تھا،،ان کے شوہر 93 سال کی عمر میں سب سے زیادہ عمر تک جینے والے امریکی صدر ہیں،، ان کے بیٹے جارج ڈبلیو سنہ 2000 میں امریکی صدر منتخب ہوئے ،، باربرا بش حیرت انگیز خاتون اول تھیں،،وہ لاکھوں لوگوں کی زندگی میں ہنسی خوشی، محبت اور خواندگی کا سبب بنیں،، باربرا بش خاتون اول کے روایتی کردار سے آگے نکلیں اور انھوں نے خاندان کی خواندگی کے لیے باربرا بش فاؤنڈیشن قائم کیا اور ناموافق صورت حال سے دوچار بچوں اور ان کے والدین کو پڑھنے لکھنے اور سیکھنے میں مدد کی،، وہ شہری حقوق کی بڑی علمبردار تھیں،بابرا بش کے انتقال پر ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، اور سابق صدور ، باراک اوبامہ اور بل کلنٹن نے بھی نہایت افسوس کا اظہار کیا