ٹھٹھہ :2 ٹریلرز میں خوفناک تصادم،1 شخص جاں بحق، 3 زخمی
ٹھٹھہ میں دو ٹریلرز میں تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورتین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں مکلی بائی پاس پر مخالف سمت سے ا?نے والے ٹریلر نے دوسرے ٹریلر کو ٹکر مار دی ہے، حادثے کے نتیجے میں دونوں ٹریلر مکمل طور تباہ ہو گئہیں۔حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے ہیں، جاں بحق شخص کی شناخت خالد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں حضرت شاہ، نورسی خان اور عامر خان شامل ہیں۔واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کراچی منتقل کر دیا ہے۔