الیکشن کمیشن کی انتخابات سے قبل بھرتیوں اور ترقیاتی سکیموں پر پابندی غلط ہیں۔ خورشید شاہ
اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے صوبائی الیکشن کمشنرز کی تقرری کا مطالبہ کردیا۔ انکا کہنا تھا کہ سینئر لوگوں کو فوری طور پر صوبائی الیکشن کمشنر تعینات کیا جائے۔ ورنہ شکوک و شبہات جنم لیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کو کسی نے غلط گائیڈ کیا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات سے قبل جو پابندی عائد کیں وہ غلط ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ماضی میں بھرتیوں اور ترقیاتی اسکیموں پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔ عدلیہ سے آر اوز لینے پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ آر اوز پر نظر رکھے۔
آئندہ عام انتخابات الیکشن کمیشن کا امتحان ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن زیادہ خود مختار ہے۔ اب بھی الیکشن کمیشن ناکام ہوا تو اللہ ہی حافظ ہے ۔