شریف فیملی کے خلاف احتساب عدالت کی کارروائی کی براہِ راست نشریات کیلئے درخواست تیار
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز احتساب عدالت کی کارروائی لائیو نشر کرنے کا مطالبہ کرتے رہے۔پہلے سے علم تھا کہ یہ محض سیاسی حربہ ہے۔باپ بیٹی کبھی نہیں چاہیں گےکہ سچ قوم کے سامنے آئے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ جانتے ہیں کہ عدالتی کارروائی قوم کے سامنے آئی تو مزید جھوٹ بولنا ممکن نہیں رہے گا۔ مریم نواز اورانکے والد کو عدالتی کارروائی نشر کرنے کی درخواست دینے کا آخری موقع دے رہے ہیں۔ ایک ہفتے کےاندرانہوں نے درخواست نہ دی تو تحریک انصاف عدالت سے استدعا کرے گی۔