کپتان کی عوامی رابطہ مہم کا اگلا پڑاؤ صوابی, 20 اپریل کو جلسہ عام سے خطاب ہوگا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےخیبر پختونخوا کے نوجوانوں کے نام پیغام جاری کردیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ بیس اپریل کو صوابی آرہا ہوں۔خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کا جنون میں کوئی ثانی نہیں۔ صوابی میں اپنے نوجوانوں کا جنون دیکھوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ صوابی کے جلسے میں آئندہ کے پروگرام کا اعلان بھی کروں گا۔