دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی لندن پہنچ گئے
دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی لندن پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے سینیئر حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، یہ اجلاس دولت مشترکہ سربراہان کو باہمی تعاون کا موقع فراہم کرےگا، وزیراعظم شاہدخاقان عباسی دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، یہ اجلاس پاکستان میں دستیاب مواقع اجاگرکرنےمیں مدد دےگا،، پاکستان کو بطور ابھرتی منڈی سامنے لانےمیں بھی معاون ہوگا، شاہد خاقان عباسی برطانوی ملکہ الزبتھ ، پرنس آف ویلز اور برطانوی وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے، پاکستان دولت مشترکہ کے بانی ارکان میں سے ایک ہے، دولت مشترکہ کے موجودہ ارکان کی تعداد 53 ہے۔