نیب کی ڈوریاں ہلانےوالاکوئی پیدا نہیں ہوا۔ انتقامی کارروائی ثابت ہوئی توعہدہ چھوڑ دوں گا۔پاناماکیس میں شامل تمام لوگوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔چیئر مین نیب
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ پی اے سی کو یقین دلایا ہےکہ کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں ہو رہی۔ انتقامی کارروائی ثابت ہو تو عہدے سے استعفیٰ دےدوں گا۔پاناما میں شامل تمام لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ہمارا الیکشن سے کوئی لینا دینا نہیں، کرپشن کی ہے تو الیکشن سے پہلےیابعد میں جواب دہ ہونا ہوگا۔
چیئر مین نیب نے کہا کہ ایسی کوئی طاقت نہیں جو نیب کی ڈوریاں ہلائے۔ نواز شریف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک بھجوائے گئے۔نواز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنا ان کا کام نہیں۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ آفتاب شیرپاو قابل احترام ہیں صرف اتنا کہا تھا کہ ان کے دور میں بڑی تعداد میں لوگوں کو باہر بھجوایاگیا۔کرپشن کا حجم وہاں ہوتا ہے جہاں کنٹرول ہو۔پاکستان میں کرپشن کنٹرول سے باہر ہوگئی