کپتان نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والے منتخب عوامی نمائندوں کا اصل چہرہ قوم کو دکھا دیا
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے بتایا کہ ان کی پارٹی کے بیس ارکان نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچا،، ووٹ بیچنے والوں میں پانچ خواتین ، گیارہ مرد ارکان شامل ہیں،، اس کے علاوہ دیگر پارٹیوں سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے چار ارکان نے بھی سینیٹ الیکشن میں کروڑوں روپے کے عوض اپنا ووٹ بیچا۔ چیئرمین تحریک انصاف کے مطابق ووٹ بیچنے والی خواتین ارکان میں نرگس علی، دینا ناز، نگینہ خان،، فوزیہ بی بی ،، نسیم حیات شامل ہیں،، مرد ارکان میں سردار ادریس، عبید مایار، زاہد درانی، قربان خان، امجد آفریدی شامل ہیں، اس کے علاوہ عارف یوسف، جاوید نسیم، یاسین خلیل، فیصل زمان اور سمیع علیزئی نے بھی سینیٹ میں دوسری پارٹی کو ووٹ دینے کے عوض بھاری رقم وصول کی۔ قومی وطن پارٹی سے پی ٹی آئی میں آنے والے معراج ہمایوں ، عوامی جمہوری اتحاد سے سونامی کا حصہ بننے والے خاتون بی بی اور بابر سلیم نے ووٹ بیچے،، مسلم لیگ ن کے متوالے سے کپتان کے کھلاڑی بننے والے وجیہہ الزمان نے بھی اپنا ووٹ فروخت کیا