جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی:وزیر صحت عامر محمود کیانی
وزیر صحت عامر محمود کیانی نے خبردار کیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ، جعلی اور سمگل شدہ ادویات کی تیاری اور فروخت میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملک میں ان ادویات کی تیاری اور فروخت کی اجازت نہ دی جائے اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران غیر رجسٹرڈ ادویات ضبط کرلی ہیں۔