آئندہ سال کے دوران تقریباً دس لاکھ مکانات تعمیر کئے جائیں گے:فواد چوہدری
اطلاعات ونشریات کے وزیرفواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت میں بے گھر لوگوں کی سہولت کیلئے ہزاروں مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال کے دوران تقریباً دس لاکھ مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومت کامیاب درخواست دہندگان کواراضی کی فراہمی کے علاوہ مکانات کی تعمیرکیلئے قرضہ بھی دے گی۔