بھارت:عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ آج شروع ہورہی ہے
بھارت میں نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کیلئے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ آج شروع ہورہی ہے۔ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں لوک سبھا کی پچانوے نشستوں کیلئے گیارہ صوبوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں پچانوے نشستوں کے لئے تقریباً سولہ سو امیدوارمدمقابل ہیں۔انتخابی نتائج کااعلان اگلے ماہ کی تئیس تاریخ کو کیاجائے گا۔ اُدھر ایک مشتبہ دہشت گردخاتون پرگیاسنگھ ٹھاکرنریندرمودی کی حکمران جماعت کی طرف سے بھوپال شہرسے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔وہ دوہزارآٹھ میں مغربی صوبے مہاراشٹرکے شہرمالیگائوں میں ایک مسجدمیںبم دھماکے میں ملوث تھی جس میں چھ افرادجاں بحق اورسوزخمی ہوگئے تھے۔پرگیاسنگھ ٹھاکرکودھماکے کے بعدجلدہی گرفتارکرلیاگیاتھاتاہم وہ بم حملے سے متعلق الزامات کا سامناکرنے کے بعدضمانت پررہاہوگئی۔حکام نے اسے حملے میںاہم منصوبہ سازقراردیاتھا۔