شمالی کوریا کاطاقتوروارہیڈلے جانے والے میزائل کاتجربہ
شمالی کوریا نے طاقتوروارہیڈلے جانے والے ایک جدیدمیزائل کاتجربہ کیاہے۔شمالی کوریا کے سرکاری خبررساں ادارے KCNA کاکہناہے کہ جدیدمیزائل ہدف کو درست نشانہ بنانے اورایٹمی وارہیڈلے جانے کی صلاحیت رکھتاہے۔خبررساں ادارے کی رپورٹ میںمزیدکہاگیاکہ شمالی کوریا کے رہنما نے جدیدمیزائل کو ملک کی جنگی صلاحیت میں ایک اہم پیشرفت اورنمایاں اضافہ قراردیاہے۔KCNAکاکہناہے کہ جدیدمیزائل کے آزمائشی تجربے میں مختلف اہداف کوکامیابی سے نشانہ بنایاگیا۔