بلوچستان: مکران کوسٹل ہائی وے پر 14 افراد کو بس سے اتار کر قتل کر دیا گیا
بلوچستان میں انسانیت سوز واقعہ، اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر بسوں سے 14 مسافروں کو اتار کر شناخت کے بعد قتل کر دیا گیا، لاشیں نیوی ہسپتال منتقل کر دیں گئیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق کراچی سے اورماڑا جانے والی 5 سے 6 بسوں سے کوسٹل ہائی ہنگول پارک کے قریب 15 سے زائد مسلح افراد نے 14 مسافروں کو اتار کر ان کی شناخت چیک کی اور ہاتھ باندھ کر ایک لائن میں کھڑے کر کے قتل کر دیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ 2 افراد نے بھاگ کر قریبی چیک پوسٹ پہنچ کر اپنی جان بچائی، اطلاع ملنے پر مقامی لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقعہ پر پہنچ کر لاشوں کو طویل میں لیکر نیوی ہسپتال اورماڑا منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے نقاب پہنے ہوئے تھے۔ مقتولین کی شناخت کا عمل جاری ہے۔