فنڈزکے استعمال میں تاخیر,اس طرح کام نہیں چلے گا:بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈزکے استعمال میں تاخیرکا سلسلہ بند ہونا چاہیے ،اس طرح کام نہیں چلے گا۔محکموں کو جاری کیے جانیوالے فنڈز بروقت اوردرست طریقے سے فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں۔بعض محکموں کی جانب سے سست روی کا مظاہرہ قابل قبول نہیں ۔رواں مالی سال کے دوران فنڈزکا زیادہ سے زیادہ اوردرست انداز میں استعمال یقینی بنایا جائے ۔وہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے دفتر میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطا ب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں پنجاب کی ترقیاتی حکمت عملی 2023 ء کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کی ترقیاتی حکمت عملی2023ء کے مسودے کی منظوری دے دی۔ اب مسودہ ، کابینہ میں پیش کیا جائے گا ۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینے کیلئے ترقیاتی حکمت عملی وضع کی گئی ہے پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے گروتھ میں اضافے اورسرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔ ہم ترقی کے حوالے سے ماضی کی حکومتوں کے علاقائی عدم توازن کو درست کرنا چاہتے ہیں ترقیاتی حکمت عملی کے ذریعے متوازن علاقائی ترقی کی منزل حاصل کی جائے گی۔حکومتی اقدامات سے غربت میں کمی آئے گی اورلوگوں کا معیار زندگی بلندہوگا۔ علاوہ ازیں امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی،