ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا
لاہور : ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کریں گے، ذرائع کے مطابق سلیکٹرز نے دورہ انگلینڈ کے لیے 17 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی ہے جب کہ ورلڈ کپ کے لیے 15 ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے فاسٹ بولر محمد عامر اور جنید خان کے درمیان سخت مقابلہ ہے، محمد عامر کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں موقع ملے گا، اگر وہ پرفارم کرنے میں کامیاب رہے تو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپنر عابد علی اور فاسٹ بولر محمد حسنین نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیام دونوں کھلاڑیوں کا 2 روز قبل فٹنس کا لیول بہتر نہیں آیا تھا۔