پولوگراؤنڈ ریفرنس: 3سال بعد آصف زرداری کیخلاف نیب اپیلوں پر آج سماعت ہوگی
اسلام آباد: : اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین سال بعد ارسس ٹریکٹر اور پولو گراونڈ ریفرنس میں آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیلوں پر سماعت آج ہوگی ، نیب نے 2014 میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ارسس ٹریکٹر اور پولو گراونڈ ریفرنس میں آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیلوں پر سماعت آج ہوگی، ڈویژن بنچ پر مشتمل چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب سماعت کریں گے۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری کو 28 مئی 2014 کو پولو گراونڈ ریفرنس میں اور اسی سال 12 دسمبر کو ارسس ٹریکٹر ریفرنس میں بری کردیا تھا، جس کے بعد نیب نے 2014 اور 2015 میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کیا تھا۔ خیال رہے آصف زرداری پر سرکاری خرچ پر وزیراعظم ہاو س میں پولو گراونڈ تعمیر کروانے اور ارسس ٹریکٹرز کی خریداری کے ٹھیکے میں کک بیک (رشوت) وصولی کے الزامات تھے