پی آئی اے: مزید 3 خواتین کے ساتھ ہراسگی کا واقعہ
قومی ائر لائن (پی آئی اے)کی 2 فضائی میزبان اور ایک گرانڈ اسٹاف نے بھی ہراسمنٹ کے خلاف وفاقی محتسب اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او)پی آئی اے کو درخواستیں دے دیں۔نجی ٹی وی کے مطا بق پی آئی اے میں خواتین کے ساتھ حراسگی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا، وفاقی محتسب نے حراسگی کا شکار ہونے والی لاہورکی ائرہوسٹس کو 22 اپریل کو طلب کر لیا جب کہ اسلام آباد کی گرانڈ اسٹاف ثنا وحید نے بھی ایک افسر کے خلاف جنسی ہراسگی کی درخواست سی ای او ارشد ملک کو دے دی،متاثرہ اہلکار ثنا وحید نے درخواست میں کہا کہ سی ای او ارشد ملک کے اسٹاف افسرکامران انجم نے مجھے اپنے سرکاری دفتر میں بلا کر ہراس کیا،ہراسگی کا شکار ہونے والی دونوں فضائی میزبانوں نے پی آئی اے افسران کے خلاف وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر بھی درخواست دے دی۔