اسد عمر کا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی پالیسیاں ناکام ہیں:ترجمان ن لیگ
اسلام آباد:اسد عمر کے وزارت خزانہ چھوڑنے کے فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسد عمر کا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر کے وزارت خزانہ چھوڑنے کے فیصلے پر سخت ردعمل دیا اور تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ " اصل مسئلہ اسد عمر نہیں ،عمران خان ہیں، اگر حکومت کی پالیسیاں بہت اچھی تھیں تو کیا ہوا؟ اسد عمر کا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں۔"