پی ٹی آئی کے30 سے زائد اراکین کی جہانگیرترین کی حمایت میں اسمبلیوں سے استعفوں کی پیشکش
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 30 سے زائد اراکین اسمبلی نے جہانگیر ترین کے گھر میٹنگ کی اور جہانگیر ترین کی حمایت میں اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی ۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور وزراء کا اجلاس ہوا،جس میں تیس سے زائد ارکان اسمبلی نے شرکت کی اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق ارکان نے مستعفی ہونے کی پیشکش کی جسے وقتی طور پر پذیرائی نہ مل سکی۔ ارکان کی رائے تھی کہ اگر ناانصافیاں جاری رہیں تو استعفے کا آپشن استعمال کیا جائے۔