وفاقی کابینہ کا اجلاس 20اپریل کو طلب، 13 نکاتی ایجنڈے پر غور
اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا اجلاس 20 اپریل کو طلب کرلیا گیا، کابینہ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی منظوری دے گی، اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد کا ریکارڈ رکھنے کے لیے ڈیٹا بیس کے قیام کی منظوری دی گئی ، اقوام متحدہ کی آرمرڈ گاڑیوں کو کراچی سے کابل لے جانے کی اجازت کی سمری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے