روس کا 10 امریکی سفارتکاروں کو بے دخل کرنے کا اعلان
ماسکو: روس نے امریکا کی نئی پابندیوں کے ردعمل میں 10 امریکی سفارت کاروں کو ملک سے بے دخل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا کہ ملک بدر کیے جانے والے سفارتی اہلکاروں کے علاوہ امریکی سفیر جان سولیوان کو سنجیدہ مشاورت کیلئے واشنگٹن واپس جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔واشنگٹن حکومت نے نومبر میں امریکی صدارتی انتخابی عمل میں مبینہ مداخلت اور سائبر حملوں کے سبب ایک روز قبل ہی ماسکو پر متعدد پابندیوں کے ساتھ دس روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔