کراچی: شادی ہالز مالکان کا شہر بھر میں ہالز کھولنے کا اعلان
پاکستان کیٹرز ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیص منصور شیخ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ خصوصاً کراچی میں کورونا کیس انتہائی کم ہیں، ہم شادی ہالز 15 رمضان سے کھول دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہوٹلوں کو آؤٹ ڈور سروس کی اجازت ہے تو شادی ہالز کو کھلی فضا میں کام کرنے کی اجازت دی جائے، ریسٹورنٹس کھلے ہوئے ہیں تو شادی ہالز پر پابندی کا کوئی جواز نہیں۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شارق میمن نے کہا کہ شادی ہالز کی بندش سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے۔