این اے 33 ہنگو: ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 33 ہنگو کے تمام 210 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج سامنے آ چکے ہیں جن کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار ندیم خیال کامیاب قرار پائے ہیں۔تحریک انصاف کے امیدوار ندیم خیال کے 21583 ووٹوں کے مقابلے جمعیت علمائے اسلام کے مفتی عبید اللہ 17153 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔واضح رہے کہ یہ نشست تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی حاجی خیال کے انتقال بعد خالی ہوئی جس پر تحریک انصاف نے حاجی خیال کے بیٹے کو ٹکٹ جاری کیا تھا۔الیکشن نتائج پر سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں ندیم خیال اور تحریک انصاف کے کارکنوں کو مبارکباد پیش کی۔