کینیڈا میں مسجد پر فائرنگ سے کم از کم 5 نمازی زخمی
ٹورونٹو پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ڈیوڈ رائزک نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ آج سویرے ڈسٹرکٹ اسکاربورو میں پیش آیا ہے جہاں شرپسندوں کے ایک کار سوار گروہ نے مسجد کے پاس سے گزرتے ہوئے وہاں فجر کی نماز ادا کرنے والے نمازیوں پر فائرنگ کر دی۔پولیس ترجمان کے مطابق نمازیوں پر کم از کم 6 گولیاں چلائی گئیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ حملے میں کتنے ملزمان ملوث تھے۔ ابھی یہ کہنا بھی مشکل ہے کہ آیا نمازیوں پر حملہ اُن کے مذہبی عقائد کی وجہ سے کیا گیا یا نہیں۔دوسری جانب اسکاربورو مسلم ایسوسی ایشن نے افسوسناک واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈا کے حکام پر ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور گن وائلینس کے واقعات پر مؤثر طور پر قابو پانے پر زور دیا ہے۔