کوروناوائرس:24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 1مریذ جاںبحق،78کیسز رپورٹ
پاکستان میں عالمی وباء کوروناوائرس کی پانچویں لہر کے دوران یومیہ کیسز اور اموات میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 مریض انتقال کرگیا جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30ہزار 364 ہوگئی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 27ہزار 326 ہوگئی ہے ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھرمیں کوروناایکٹو کیسز کی تعداد3ہزار300ہوگئی ، گزشتہ 24گھنٹوں میں 56افرادکوروناسےشفا یاب ہوئے ہیں جبکہ اب تک14لاکھ93ہزار662مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔ ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے22ہزار361ٹیسٹ کیےگئے ہیں ، جبکہ 209مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح0.35فیصدرہی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔