حکومت پنجاب کی صوبے بھر میں 193 ارب روپے کی گندم خریداری
ملتان:حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 193 ارب روپے کی گندم خریداری کررہی ہے۔ ضلع بھر کے 17 مراکز گندم خریداری کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری۔ڈپٹی کمشنر ملتان نے کہا کہ ملتان ضلع میں 1 لاکھ 84 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم خریدی جائے گی۔ حکومت پنجاب نے 22سو روپے فی من گندم کا نرخ مقرر کیا ہے۔ اوپن پالیسی کے تحت کسانوں کو باردانہ فراہم کیا گیا ہے۔کسانوں کی محنت سے اگایا گیا ایک ایک دانہ حکومت خرید کررہی ہے۔