تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی 14 اپریل کو منصب سےمستعفی ہوئےتھے. تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے ۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں سردار تنویر الیاس کو بلا مقابلہ آزاد کشمیر کا وزیر اعظم منتخب کیا گیا۔خیال رہے کہ 53 کے ایوان میں وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے کسی بھی امیدوار کو 27 ارکان کی حمایت درکار تھی جبکہ تحریک انصاف کی دو اتحادیوں سمیت اسمبلی میں 34 نشستیں موجود ہیں ۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی 14 اپریل کو منصب سےمستعفی ہوئےتھے، وزیراعظم عبد القیوم نیازی کےخلاف وزرانےتحریک عدم اعتمادجمع کرائی تھی۔