توشہ خان اسکینڈل : سابق وزیر اعظم عمران خان نے وضاحت دے دی

توشہ خان اسکینڈل پر سابق وزیر اعظم انہوں کا کہنا ہے کہ مجھے ایک صدر نے گھر پر تحفہ بھجوایا، وہ تحفہ توشہ خانہ بھیج کر آدھی قیمت ادا کر کے اپنے پاس رکھا۔ عمران خان نے کہا کہ پیسہ بنانا ہوتا تو گھر کو کیمپ آفس ڈکلیئر کر کے کروڑوں روپیہ بناتا لیکن نہیں کیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خان اسکینڈل پر کہا کہ ساڑھےتین سال بعد انکوتوشہ خانہ ملا ہے تو یہ اللہ کا احسان ہے، توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے۔ عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ سےچیزیں 50 فیصد قیمت ادا کر کے خریدیں، ہم نےتوشہ خانہ کی چیزوں کی قیمت 15سے بڑھا کر 50 فیصد کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کرپشن یا کوئی اسکینڈل نہیں آیا، کوئی ڈیل کی ہےتوبتائیں۔