خیرپور میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک بچے سمیت پانچ افرادہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کوٹ ڈیجی کے نواحی گائوں بکھو خان لاشاری میں رشتے کے تنازعے پر کوٹ ڈیجی میں عید کی خریداری کے لئے آنے والے محبوب لاشاری،پنھل خان لاشاری، امام ڈنو لاشاری اور کمسن قربان لاشاری پر گھات لگا کر ملزموں نے فائرنگ کردی جس کی وجہ سے چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ،مقتولین کے ورثاء نے انتقاماً مخالف فریق کے مشتاق لاشاری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔واقعے کے بعد دونوں گروپوں کے افراد اسلحہ سے لیس ہوکر مورچہ بند ہوگئے ہیں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ علاقے میں کشیدگی کے باعث ایس ایس پی عرفان بلوچ نے بکتر بند گاڑیوں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔