جشن آزادی والی بال ٹورنامنٹ کا فائینل جیت کر پاک والی بال کلب نے ٹرافی اپنے نام کرلی۔
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) فرانس میں جشن آزادی کے حوالےسے تقریبات جاری ہیں ۔ اسی سلسلے میں پیرس کے نواحی علاقے پیری فیت میںچوہدری محمد رزاق ڈھل ، سبط مزمل ، رخسار احمد خان ، تصورگوندل نے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں مقامیآٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ سخت مقابلوں کے بعد حیدری کلب اور پاککلب فائینل میں پہنچے ۔ فائینل مقابلہ دو گھنٹے تک جاری رہا ۔ سختمقابلے میں پاک والی بال کلب نے اچھا کھیل پیش کرکے فتح اپنےنام کرلی ۔ ٹورنامنٹ دیکھنے کیلئے پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعدادجمنا زیم میں موجود تھی۔ جو کھلاڑیوں کے اچھے کھیل اور شاٹپر ان کو خوب داد دیتی رہی۔ جشن آزادی کے حوالے سےآرگنائزرز نے آزادی کیک بھی کاٹا ۔ ونر اور رنر اپ ٹیموں اوربہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں حاجی مزمل حسین ،ڈاکٹر ارشاد کمبوہ ، چوہدری محمد رزاق ، سبط مزمل ، رخسار احمد، تصور خان اور عدنان گوندل نے انعامات تقسیم کئے۔ جیتنے والیٹیم کو ٹرافی اور نقد انعامات پیش کئے گئے۔ ٹورنامنٹ میں نظامتکے فرائض ملک وحید اعوان نے بخوبی سرانجام دئے وہ کھلاڑیوں کا حوصلہ بھی بڑھاتے رہے اور حاضرین کو بھی بور نہ ہونے دیا ۔ میچ کی بہترین کمنٹری کی جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ٹورنامنٹ کے اختتام پرچوھدری محمد رزاق نے ملک وحید اعوانکو ٹرافی اور نقعد انعام بھی دیا۔ ٹورنامنٹ دیکھنے کیلئے فرانس کی کاروباری سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ کمیونٹی نمائیندوں میں چوہدری رفیق مغلی ، چوہدری جاوید امرہ ، چوہدری الطاف بھاؤ ، اسلم اسحاق ، چوہدری شعیب گجر ایس پی ، چوہدری رفاق ، مسلم لیگ ن فرانس یوتھ ونگ کے صدر چوہدری افضل لنگاہ ، جنرل سیکرٹری راؤ طاہری،عدنان افضل وڑائچ میڈیا کوآرڈینیٹر ، چوہدری اعجاز گوندل ، جاوید اختربٹ،شیخ اصغر علی نےخصوصی طور پر شرکت کی۔ چوہدری محمدرزاق ڈھل ، سبط مزمل ، تصورحسین، عدنان گوندل اور رخسار احمد نے پاکستانی کیمونٹیکا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ٹورنامنٹمیں تشریف لا کر ہمیں عزت بخشی اور کھلاڑیوں کی حوصلہافزائی کی ۔